غذر میں بجلی کے نظام میں بہتری ،بعض علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی

جمعہ جون 22:37

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) غذر میں بجلی کے نظام میں بہتری ،بعض علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی جن علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے تو وہ بھی چند گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ماہ صیام میں بجلی کے نظام میں مزید بہتری لانے پر عوامی حلقوں نے محکمہ برقیات ضلع غذر کے ایگزیکٹو انجنیئر کا شکریہ ادا کیا ہے ان حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات غذرکے ایگز کیٹو انجنئیر شیر باز خان کی غذر تبادلہ کے ساتھ ہی ان کی دن رات محنت سے بجلی کے نظام میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے اور جن پاور ہاوس کی مشنیری خراب تھی اب وہ بھی ٹھیک ہونے سے بجلی کی سپلائی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے دوسری طرف ضلع غذر میں سینگل ، گلمتی ،اسمبر اور درمدر میں بجلی کے منصوبوں پر کام میں بھی تیزی ائی ہے جبکہ درمدر پاور ہاوس کا کام تیزی سے جاری ہے جس سے بجلی کی فراہمی کے بعد غذر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل طور پر خاتمہ ہوگا جبکہ اس اہم منصوبوں کی تعمیر بھی رواں سال مکمل کرنے کے لئے محکمہ برقیات نے اس کی تعمیر میں تیزی لائی ہے اور متعلقہ حکام بھی اس کام کو رواں سال مکمل کرنے کے لئے سرگرم ہے عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے غذر میں بجلی کے نظام میں بہتری لانے خصوصا ماہ صیام میں افطار اور سحری میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمہ پر ایگز یکٹو انجنئیر شیر باز خان کا شکریہ ادا کیا ہے

متعلقہ عنوان :