گلگت ،502یاک (خوش گائو)اور150بچھڑے چائنہ بارڈسے گلگت بلتستان کی حدود میں پہنچادیئے گئے

جمعہ 1 جون 2018 22:37

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) 502یاک (خوش گائو)اور150بچھڑے چائنہ بارڈر سے حدود سے گلگت بلتستان کی حدود میں پہنچادیئے گئے ہیں جس میں چائنہ بارڈر پر معمور چائنیزسیکورٹی فورس نے بھرپور تعاون کیا۔ جس پر شمشال کے زمینداروں نے حکومت گلگت بلتستان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ ماضی میں شمشال سے چائنہ حدود میں مویشیوں کا چراگاہ جانے کے بعد مقامی لوگوں کو اپنے یاک (خوش گائو) کو واپس لانے میںدشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال شمشال کے عوام کو اپنے خوش گائو کے چراگاہوں سے واپس لانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر شمشال کے عوام نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے درخواست کی تھی کہ مقامی آبادی کے خوش گائو کے چراگاہوں سے واپسی کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں۔ اس دفعہ حکومت گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی خصوصی ہدایت پر اقدامات کئے جس کے نتیجے میں بروقت مقامی آبادی سے یاک کو پاکستانی حدود میں لایا گیا۔

متعلقہ عنوان :