میئر اسلام آباد کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام

افطار ڈنر میں پنجاب کے گورنر رفیق، سابق وفاقی و صبائی وزراء سمیت اسلامی ممالک کے سفارتکا شریک ہوئے

جمعہ 1 جون 2018 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کے میئر شیخ انصر عزیز نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

اس افطار ڈنر میں پنجاب کے گورنر رفیق رجوانہ، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، سابق وفاقی وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سابق مشیر وزیر اعظم طارق فاطمی، قومی سلامتی کے مشیر جنرل ناصر جنجوعہ کے علاوہ اسلامی ممالک ایران، شام، تاجکستان، یمن، مراکش، آذر بائیجان ، نائیجیریاکے سفیروں سمیت بھارت، نیپال، اور یورپی ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔

افطار ڈنر میں ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفربلور، ملک سہیل، میاں اکرم، فرید ، سردار تنویر الیاس، سابق ایم این اے ملک ابرار، انجم عقیل خان، سینٹر نزھت صادق، خالد جاوید خان، سی ڈی اے بورڈ کے ممبرپلاننگ اسد محبوب کیانی، ممبر فنانس ڈاکٹر فہد ہارون عزیز، ممبر ایڈمنسٹریشن ندیم اکبر ملک ، ایم سی آئی کے چیف آفیسر سید نجف اقبال اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔