او ایل ایکس کا کار فرسٹ کے ساتھ سرمایہ کاری، پاکستان میں آٹو سیکٹرکے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا

جمعہ 1 جون 2018 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) او ایل ایکس نے کار فرسٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاکستان میں انقلابی طریقے سے گاڑیوں کا کاروبار کیا جاسکے۔ او ایل ایکس کی کار فرسٹ میںسرمایہ کاری پاکستان کی اسٹارٹ اپ تاریخ کی سب سے بڑی فنڈنگ راؤنڈز میں سے ایک ہوسکتی ہے ۔ او ایل ایکس ملک میں گاڑیوں کی خرید وفروخت کے لیے سب سے بہترین تجربہ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

او ایل ایکس سب سے بڑی آٹو انونٹری آن لائن کا مجموعہ اور کارفرسٹ کی ہیسل فری کار ٹریڈنگ سروسز خریداروں،سیلرزاور ڈیلرز کو انڈسٹری لیڈنگ پراڈکٹ اور سروسز فراہم کرے گا۔ کار سیلرز اوایل ایکس کلاسیفائیڈز پلیٹ فارم یا کارفرسٹ کے پرچیز سینٹرز کے ذریعے اپنی گاڑیاں فروخت کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

یہ آن ۔گراؤنڈ نیٹ ورک آف ویلیو ایڈڈ کار سروسز کو دنیا کی آن لائن ٹریڈنگ کے ساتھ ملائے گا۔

او ایل ایکس آٹو کلاسفائیڈز کی نمبر ایک ایپ اورماہانہ 7ملین وزٹرز کے ساتھ پاکستان کی سب سے بڑی ویب سائٹس میں سے ایک ہے ۔ او ایل ایکس سب سے بڑی آن لائن آٹو مارکیٹ پلیس میں روزانہ 5سو سے زائد گاڑیاں پوسٹ کرتا ہے جبکہ ہر دو سکینڈز میں نئی کار پوسٹ کی جاتی ہے۔ او ایل ایکس پاکستان کے 115شہروں میں کاروں، موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں کے سامان کے کاروبار کرنے کے لیے ایک اوپن مارکیٹ پلیس فراہم کرتا ہے۔

کار فرسٹ، ملک بھر میں نیٹ ورک پرچیز سینٹرز اور وئیر ہاوس کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا آن لائن آکشن اور ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے جہاں گاڑیوں کے مالکان کار فرسٹ کے ساتھ نہایت محفوظ، با آسانی اور شفاف طریقے سے اپنی گاڑیاں فروخت کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کارفرسٹ آن لائن آکشن پلیٹ فارم کے ذریعے ملک بھر میں انونٹری کے لیے اپنے ڈیلر زکو سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس موقع پر اوایل ایکس پاکستان کے سی ای او بلال باجوہ نے کہا کہ ’’ او ایل ایکس نے پاکستان کی سب سے بڑی بائیرز،سیلرز اور ہر ماہ 150,000سے زائد کاروں کی فہرست بنانے کے ساتھ ساتھ آٹو موبائل سیکٹر میں بزنس کمیوینٹی کو تخلیق کیا ہے۔ کارفرسٹ نے یوزرز کو بااختیار بنانے کے لیے ایک زبردست کاروباری اقدام کیا ہے تاکہ وہ باآسانی اپنی کاروں کی خریدوفروخت کرسکیں۔

ہم او ایل ایکس صارفین کو ٹرانزیکشن کے حوالے سے سہولت فراہم کرتے ہوئے ان کے معیار پر پورا اترنا چاہتے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری کارفرسٹ کے ساتھ او ایل ایکس یوزرکے لیے بے مثال خدمات سرانجام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہم پاکستان میں ڈیلرز اور ہر صارف کو بہترین آٹو آن لائن سروس کا تجربہ کرنے کی آفر کریں گے۔‘‘ کار فرسٹ کے شریک بانی اور سی ای او راجا مراد خان نے کہا کہ 2016میں کار فرسٹ کی بنیاد رکھی گئی۔

کارفرسٹ نے ایف ای جی سے پاکستان کی سب سے بڑی راؤنڈ آف سیریز’’A‘‘ انویسٹمنٹ حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ او ایل ایکس کے ساتھ یہ نئی انویسٹمنٹ درست وقت پر ہمارے آپریشنز کو بڑھانے کے لیے کئی گئی ہے۔ آنے والے سالوں میں کارفرسٹ اور او ایل ایکس اپنی سروسز فراہم کرے گا تاکہ صارفین کو کئی نئی پراڈکٹس اور سروسز سمیت استعمال شدہ کاروں کی خرید و فروخت کی سہولت آفر کی جائے جوپاکستان میں پہلے کبھی نہ آفر کئی گئی ہو۔

‘‘ اوایل ایکس اور کارفرسٹ ایک ساتھ مل کر کاروں سے متعلق تمام چیزیں مثال کے طور پر گاڑیوں کی جانچ پڑتال، سرٹیفکیشن، فنانسنگ، انشورنس، لائیو آکشنز اور بہت سارے مسائل کا جامع حل پیش کرے گا ۔ اوایل ایکس اورکارفرسٹ کار ٹریڈنگ پروسس میں سنگ میل عبور کرنے پر شفافیت اور صلاحیت کو بہتر بناتے ہوئے کسٹمر کے سفر میں ویلیو ایڈڈ شامل کرنے کے لیے اشتراک کرے گا۔

او ایل ایکس دنیا کی سب سے بڑی آن لائن خرید وفروخت کی پلیٹ فارم ہے جس کے پانچ ہزار سے زاید ملازمین ہیں او ایل ایکس کے 40ممالک اور پانچ براعظموں میں 35 دفاترقائم ہیں جہاں 17برانڈز پر کام کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں او ایل ایکس آٹو، رئیل اسٹیٹ، موبائل ،الیکٹرونکس، جابس اینڈسروسزسمیت مختلف کٹیگریز کی نمبر ایک مارکیٹ پلیس ہے۔ او ایل ایکس 5 ملین ایپ ڈاؤن لوڈز کرتے ہوئے ایک دن میں 20ملین سے زائد پیج ویوز بناتا ہے۔

او ایل ایکس لوگوں کو کامیاب بنانے اور وِن وِن ٹرانزیکشن کو بڑھانے میں یقین رکھتا ہے۔ او ایل ایکس پر ہر دو سیکنڈ میں اشتہارات پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ 50ہزار سے زائد یوزر بات چیت کرتے ہیں۔کار فرسٹ، ملک بھر میں لاہور،کراچی اور اسلام آباد میں نیٹ ورک پرچیز سینٹرزکے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا آن لائن آکشن اور ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے جہاں گاڑیوں کے مالکان کار فرسٹ کے ساتھ نہایت محفوظ، با آسانی اور شفاف طریقے سے اپنی گاڑیاں فروخت کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ کارفرسٹ آن لائن آکشن پلیٹ فارم کے ذریعے ملک بھر میں انونٹری کے لیے اپنے ڈیلر زکو سہولت فراہم کرتا ہے ۔ کارفرسٹ پاکستان میں ایف سی جی سے سب سے بڑی سیریز ’’A‘‘انویسٹمنٹ کا وصول کنندہ رہ چکا ہے اور اب اوایل ایکس سے سب سے بڑی سیریز ’’B‘‘انویسٹمنٹ حاصل کرے گا۔