الیکشن ایک لمحے کو بھی ملتوی نہیں ہوں گے ،نواز شریف

الیکشن کو کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونے دینگے بروقت انتخابات ہی ملک کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں ، عوام آئندہ انتخابات میں ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گے اور ہم ترقی کے سفر کو یہیں سے شروع کرینگے ،سب جانتے ہیں الیکشن ہو گا تو ن لیگ ہی کامیاب ہو گی، الیکشن سے جھوٹا خان اور دوسری جماعتیں بھی ڈر رہی ہیں، انکو پتہ ہے کہ الیکشن میں انہیں شکست ہو گی، ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا تو مجھے نااہل کر دیا گیا صرف اس بات پر کہ نواز شریف تم نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ، ایک انٹرویو کی بنیاد پر نواز شریف پر غداری کا الزام لگایا گیا، ہمیں کہاگیاکہ تمہارے پاس دبئی کا ویزہ ہے تو جائو تمہاری چھٹی، کے پی کے والے جھوٹے خان نے کوئی کام نہیں کروایا وہاں کے لوگ اسے کوس رہے ہیں ، ترقی دیکھنی ہے تو پنجاب میں آکر دیکھو ، سابق وزیر اعظم کا فیصل آباد میں ورکر کنونشن سے خطاب

جمعہ 1 جون 2018 22:42

الیکشن ایک لمحے کو بھی ملتوی نہیں ہوں گے ،نواز شریف
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ ہم الیکشن کو تاخیر کا شکار نہیں ہونے دینگے ، یہ ایک لمحہ بھی ملتوی نہیں ہونگے ، عام انتخابات میں ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں چاہیے، بروقت انتخابات ہی ملک کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں ، عوام آئندہ انتخابات میں ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گے اور ہم ترقی کے سفر کو یہیں سے شروع کرینگے ،سب جانتے ہیں الیکشن ہو گا تو ن لیگ ہی کامیاب ہو گی، الیکشن سے جھوٹا خان اور دوسری جماعتیں بھی ڈر رہی ہیں، یہ پارٹیاں اس لیے ڈررہی ہیں کہ انہیں پتا ہے کہ انہیں الیکشن میں شکست ہو گی، ہم نے لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ کیا اور ملک سے دہشتگردی کا صفایا کیا ہم نے دیانتداری کے ساتھ ایٹمی دھماکے کیے تھے ، کیا اس وجہ سے مجھے پیشیاں بھگتنی پڑ رہی ہیںترقی دیکھنی ہے تو پنجاب میں آکر دیکھو ، ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا تو مجھے نااہل کر دیا گیا صرف اس بات پر کہ نواز شریف تم نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ، ایک انٹرویو کی بنیاد پر نواز شریف پر غداری کا الزام لگایا گیا، ہمیں کہاگیاکہ تمہارے پاس دبئی کا ویزہ ہے تو جائو تمہاری چھٹی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو فیصل آباد میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آج 80 ویں پیشی بھگت کر آرہا ہوں۔ میں سوچ رہا تھا کیا وجہ ہے کہ میں 80 پیشیاں بھگت چکا ہوں کیونکہ عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں ۔ ہم نے لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ کیا اور ملک سے دہشتگردی کا صفایا کیا ۔ ہم نے دیانتداری کے ساتھ ایٹمی دھماکے کیے تھے ۔ کیا اس وجہ سے مجھے پیشیاں بھگتنی پڑ رہی ہیں ۔

انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ مانتے ہو نہ کہ نواز شریف کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہو رہی ہے ۔ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہم نے یہاں موٹرویز بنائے اور سڑکوں کا جال بچھا دیا پھر بھی ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔ بجلی بھی سستی ہو رہی ہے ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا تو مجھے نااہل کر دیا گیا صرف اس بات پر کہ نواز شریف تم نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ۔

تمہارے پاس دبئی کا ویزہ ہے تو جائو تمہاری چھٹی، کیا ایسے فیصلے آپ کو منظور ہیں ۔ میرے خلاف ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی ۔ نواز شریف نے کہا کہ ترقی دیکھنی ہے تو پنجاب میں آکر دیکھو ۔ میرے خلاف غلط فیصلے دیئے گئے ۔ میں عوام کے جوش و جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ شہباز شریف نے کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکیں بنائی ہیں ۔ سکول کالج اور ہسپتال بنائے ، کے پی کے والے جھوٹے خان نے کوئی کام نہیں کروایا وہاں کے لوگ اسے کوس رہے ہیں ۔

جھوٹے خان نے صوبے کی حالت پہلے سے بھی بری کر دی ہے۔فرانزک لیبارٹریز پنجاب میں ہیں ۔ میانی کو بھی لاہور جیسا بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج اخباروں میں لکھا تھا کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت روز اپنے لگائے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا اور سندھ میں کوئی منصوبہ نہیں اور نہ ہی کوئی افتتاح کیا جا رہا ہے ۔ بلوچستان میں بھی کوئی افتتاح نہیں کیا گیا وہاں ہماری حکومت کو زبردستی ختم کروایا گیا ۔

قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہم الیکشن کو ایک لمحے کیلئے ملتوی یا تاخیر کا شکار نہیں ہونے دینگے ۔ عام انتخابات میں ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں چاہیے ۔ اور نہ ہی ہم ایسا ہونے دینگے ۔ بروقت انتخابات ہی ملک کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دورمیں کھاد بھی کسانوں کے لئے سستی کی ہے عوام آئندہ انتخابات میں ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گے اور ہم ترقی کے سفر کو یہیں سے شروع کرینگے ۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا ہے کہ ایک انٹرویو کی بنیاد پر نواز شریف پر غداری کا الزام لگایا گیا۔ فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گھر کے بڑے ہونے کے ناطے ایک مسئلے کی نشاندہی کی تھی، نشاندہی کی تھی کہ اس مسئلے کی طرف توجہ دینی چاہیے لیکن ایک انٹرویو کی بنیاد پر غداری کا الزام لگا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر تنقید کی جا رہی تھی پر درانی صاحب کی کتاب سامنے آ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کونسا کرپشن کا الزام ہے، کونسی کرپشن ہوئی، میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی ۔نواز شریف نے کہا کہ کام کیے، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی اور ملک کو ایٹمی قوت بنایا کیا اس لیے میرے خلاف مقدمے بنائے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 70 سالوں سے ووٹ کو عزت نہیں دی گئی لیکن اب نعرہ نہیں ووٹ کو عزت ملے گی۔بلوچستان کی صورت حال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں وہاں حکومت کوختم کیا گیا، بلوچستان کی حکومت کا تختہ کس نے الٹایا تھا ۔

قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظور ہوئی ہے کہ الیکشن ملتوی کیے جائیں، بتائیں بلوچستان اسمبلی میں لوگ کس کی بولی بول رہے ہیں، ہم انتخابات کو ملتوی ہونے نہیں دیں گے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قرارداد منظور کرنے والو دیکھ لو، قوم تمہاری قرارداد کو مسترد کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں الیکشن ہو گا تو ن لیگ ہی کامیاب ہو گی، الیکشن سے جھوٹا خان اور دوسری جماعتیں بھی ڈر رہی ہیں، یہ پارٹیاں اس لیے ڈررہی ہیں کہ انہیں پتا ہے کہ انہیں الیکشن میں شکست ہو گی۔