ساہیوال ریلوے اسٹیشن کی قدیمی عمارت سے قیمتی سامان غائب

جمعہ 1 جون 2018 22:42

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) ریلوے اسٹیشن سے قیمتی سامان غائب ریلوے اسٹیشن ساہیوال کی ڈیڑھ سوسال پرانی عمارت کو جب توڑا گیا تو اس کے اندر لاکھوں روپے مالیت کا نایاب سامان جن میں الیکٹرونک کا سامان پنکھے کولرز وغیرہ فرنیچر،لوہا،اور برآمدہ میں مخیر حضرات کی جانب سے لگے ہوئے چھت والے بجلی کے پنکھے بھی موجود تھے جو کہ پرانی عمارت گرانے کے بعد سے اب تک غائب ہیں ،یہی وجہ ہے کہ 22ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک مسافروں کی سہولت کی خاطر پلیٹ فارم نمبر2 پر پنکھے موجود نہیں ہیں پرانی عمارت سے اتارے گئے پنکھے ملتے نہیں ہیں اور نئے پنکھے ریلوے کا عملہ لگانے کو تیار نہیں ہے 22 ماہ سے مسافروں کو ٹکٹ گھر ،ریزرویشن آفس اور اسٹیشن پر جانے کے لیے جانے کے لیے منوں مٹی کھنڈرات سے گزر کر جانا پڑتا ہے ،ریلوے کا عملہ ملتان سے دورہ پر آنے والے بڑے افسران بھی یہاں سے گزرتے ہیں لیکن اس جگہ ابھی تک پختہ اینٹوں کا سولنگ نہیں لگایا گیا اسی طرح ریلوے پلیٹ فارم نمبر1,2,3 پر مسافروں کے بیٹھنے کے لیے بنچ نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے مسافر خواتین بچے،بوڑھے،جوان زمین پر بیٹھ کر ٹرینوں کا انتظار کرتے ہیں ریلوے یارڈ اور اسٹیشن پر لائٹ کا انتظام نہ ہونے کے برابر ہے ،متعلقہ ریلوے کا عملہ کہتا ہے کہ اس کے پاس سامان نہیں ہے ہم کیا کریں ،مسافروں کے لیے سب سے بڑا اور تکلیف دہ مسئلہ یہ ہے کہ پلیٹ فارم نمبر2 پر دِن رات کراچی جانے والوں کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے لیکن یہاں کوئی لیٹرین موجود نہیں ہے مسافروں نے سیکرٹری ریلوے ،سی او ریلوے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔