چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سر دار محمد رضا نے الیکشن کمیشن کا (کل) ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

جمعہ 1 جون 2018 22:47

چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سر دار محمد رضا نے الیکشن کمیشن کا (کل) ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سر دار محمد رضا نے الیکشن کمیشن کا (کل) ہفتہ کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جس میں حلقہ بندیوں کے مسئلے اور لاہور ہائیکورٹ کی جانب کاغذات نامزدگی کالعدم کئے جانے کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر غور کیاجائے گا ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ فوری طور سے منگوانے کا حکم دیا ہے ، فیصلہ ملنے کے بعد کمیشن فیصلے کے مضمرات کا جائزہ لے کر اس پرعمل در آمد کا حکم دے گا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق چیف الیکشن کمشنر (آج) ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ، اجلاس میں کاغذات نامزدگی کے مسئلے اور کی حلقہ بندیوں کا معاملہ زیر غور آئے گا ۔