Live Updates

آدھے ادھے گھنٹے میں نگران وزیراعلی کا نام تبدیل کرنے والے کیا تبدیلی لائیں گے‘پیپلز پارٹی

(ن) لیگ اور پی ٹی آئی کو لڑنے ، گالم گلوچ اور الزام تراشی کے سوائے کچھ نہیں آتا‘سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو

جمعہ 1 جون 2018 22:47

آدھے ادھے گھنٹے میں نگران وزیراعلی کا نام تبدیل کرنے والے کیا تبدیلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ آدھے ادھے گھنٹے میں نگران وزیراعلی کا نام تبدیل کرنے والے کیا تبدیلی لائیں گے، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کو لڑنے ، گالم گلوچ اور الزام تراشی کے سوائے کچھ نہیں آتا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جی ٹی روڈ کی جماعتوں نے آئینی اور جمہوری عمل کو مزاق بنا دیا ہے، انتخابات کوئی کھیل نہیں، ملک و قوم کے مستقبل کا سوال ہے، (ن) لیگ اور تحریک انصاف انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں، یہ صرف وہ انتخابات چاہتے ہیں جن میں انہیں اقتدار ملے مگر پی پی پی انتخابات کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی پر (ن) لیگ کی نااہلی اور پی ٹی آئی کی غیرسنجیدگی عیاں ہوگئی ہے، (ن) اور تحریک انصاف نے ثابت کر دیا کہ ان میں خود فیصلے کرنے کی صلاحیت نہیں، دونوں جماعتیں بے ساکھیوں، ڈکٹیشن اور ایمپائر کی انگلی کے اشاروں پر ہی چل سکتی ہیں۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آدھے ادھے گھنٹے میں نگران وزیراعلی کا نام تبدیل کرنے والے کیا تبدیلی لائیں گے، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کو لڑنے ، گالم گلوچ اور الزام تراشی کے سوائے کچھ نہیں آتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات