نیسلے کے سرسبز فارم پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ ڈیری ووکیشنل ٹریننگ فارم ہے، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن

جمعہ 1 جون 2018 22:47

کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے نیسلے کے رینالہ میں موجود سرسبز فارم کے متعلق اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ ڈیری ووکیشنل ٹریننگ فارم ہے جو پرائم منسٹر یوتھ اسکل پروگرام یعنی نوجوانوں کو تربیت دینے کے وزیر اعظم کے پروگرام کے تحت ٹریننگ دیتا ہے ۔

نیسلے کا سرسبز فارم 2005 ء سے مقامی ڈیری کسانوں کو تربیت دے رہا ہے اور اس طرح سے اب تک23,900 کسانوں کو تربیت دی گئی ہے۔ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ذریعہ اس کی شناخت نے اس کو مزید بہتر کیا ہے اور کسانوں کو وسیع تر تربیت کے مواقع تک رسائی فراہم کی۔ناس پارٹنر شپ کے ذریعہ زرعی کاروباری افراد، جانوروں کے ماہرین، نوجوان پیشہ وروں، دودھ کے کسانوں اوروہ افراد جو اس کی تعلیم حاصل کررہے ہوں کو فارم اور مویشیوں کے انتظام کے بارے میں 3-6 ماہ پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تکنیکی تربیت 18 اور 36 سال کے درمیان عمر کے ہر فراد کے لئے کھلی ہے۔ خواتین کو درخواست دینے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اضافی کوششیں کی جائیں گی۔ڈیری فارمنگ میں سب سے بڑا چیلنج تربیت یافتہ فارم مینیجرز کی کمی ہے، اس شراکت داری کا مقصد اس ضرورت کو حل کرنا بھی ہے۔ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے نیسلے سر سبز فارم کے ساتھ تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا :’’ ہمیں ضرورت ہے کہ انڈسٹری کو متعلقہ پیشہ ورانہ تربیت یافتہ لوگ فراہم کریںاور اس کی نشاندہی اور حکمت عملی سے بے روزگاری سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

نیسلے سرسبز فارم نے ڈیری سیکٹر کی تکنیکی تربیت کی ضروریات کو سمجھا اور نجی شعبے کے ذریعہ کسانوں کو مخصوص صلاحیتوں کے ساتھ تیار کیا ہے۔‘‘نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ افیئرز کے سربراہ وقار احمد نے اس موقع پرکہاکہ پاکستان میں ڈیری سیکٹر دیہی معیشت کے سب سے بڑے حصے میں سے ایک ہے۔صرف لائیو اسٹاک کے شعبے کاحصہ پاکستان کے جی ڈی پی میں11 فیصد ہے۔ تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کی ترقی اور اگلی نسل کے لئے مالیاتی طور پر ممکنہ اور قابل قدر حصول کے طور پر ڈیری سیکٹر کو دیکھنے کے مواقع پیدا کرنا،وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :