مرکنٹائل ایکس چینج میں 6.622 ارب روپے کے سودے طے

جمعہ 1 جون 2018 22:53

مرکنٹائل ایکس چینج میں 6.622 ارب روپے کے سودے طے
کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,507 کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.622 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 13,581 رہی،سب سے زیادہ سودے کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 1.910 ارب روپے تھی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.615 ارب روپی, سونے کے سودوں کی مالیت 1.434 ارب روپی, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 628.600 ملین روپی, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 250.139 ملین روپی, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 226.693 ملین روپی, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 182.825 ملین روپی, چاندی کے سودوں کی مالیت 119.712 ملین روپی, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 102.446 ملین روپی, کاپر کے سودوں کی مالیت 75.299 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 69.046 ملین روپے رہی،ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 4 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6.972 ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :