عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی

جمعہ 1 جون 2018 22:53

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی
کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں6ڈالرزکی کمی دیکھی گئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1299ڈالرز کی سطح پر رہی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںکمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی رہی ا ور فی تولہ سونے کی قیمت50روپے کمی سے 57750،دس گرام سونے کی قیمت42روپے کمی سے 49683روپے رہی جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت770روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :