سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کل بھی بحال رہے گی

جمعہ 1 جون 2018 22:53

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کل بھی بحال رہے گی
کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ہفتہ کے روز بحال رہے گی۔ ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکو جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتہ کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔