اٹک،سخت گرمی میں گائوں بولیانوال کے رہائیشیوں کافوجی اہلکار کی پولیس کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت پر روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج

احتجاجی مظاہرین نے ریسکیو15کے سامنے روڈ بلاک کر دی احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے ، پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

جمعہ جون 22:54

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) سخت گرمی میں تحصیل اٹک کے گائوں بولیانوال کے رہائیشیوں کا روڈ بلاک کر کے ٹائر جلا کر اور روڈ میں اینٹیں رکھ کر اٹک پولیس کے خلاف احتجاج فوجی اہلکار کی پولیس کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت پر احتجاج ، احتجاجی مظاہرین نے ریسکیو15کے سامنے روڈ بلاک کر دی احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں افراد شریک ، پانی میں دھکا دیکر مارنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ ، چند روز قبل دوافراد کی لاشیں کنجورکے قریب نہر سے برآمد ہوئی تھیں ، مظاہرین کے مطابق مرنے والے دونوں افراد کو پولیس نے پانی میں دھکا دیا تھا ، ہمارے دونوں افراد نہر کے قریب نہا رہے تھے ، تھانہ صدر اٹک پولیس نے جواری سمجھ کر ریڈ کیا ، پولیس پارٹی کو دیکھ کر دونوں افراد نے نہر میں چھلانگ لگائی ، دونوں افراد اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جوا کھیل رہے تھے ، مظاہرین کا اہلکاروں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، مقتول محمد عرفان کے بھائی کی حالت خراب ، ہسپتال جانے سے انکار کر دیامجھے ایف آئی آر چاہیے ورنہ میں یہاں اپنے آپ کو آگ لگا دوں گا چند دن قبل پولیس کے مطابق جوئے کے اڈے پر ریڈ کے دوران 2 جواریوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے دریا ہرو میں چھلانگ لگادی جس سے ان دونوں کی موت واقع ہوئی لیکن حساس ادرے کے ملازم محمد عرفان ساکن بولیانوال کے بھائی نے پولیس کو درخواست دی کہ میرے بھائی نے چھلانگ نہیں لگائی بلکہ پولیس ملازم نے اسے دکھا دے کر دریا میں گرا دیا جس کے نتیجے میں میرے بھائی محمد عرفان کی موت واقع ہوئی ، عینی شہادتیں ہونے کے باوجود پولیس نے صرف رپٹ درج کی اور اپنے پیٹی بھائی کو بچا رہی ہے بار ہا معززین علاقہ کی ڈی پی او سے ملاقات ہوئی لیکن ہماری نہیں سنی گئی میرے بھائی کے قتل کی ایف آئی آر پولیس ملازم کے خلاف درج نہیں کی جا رہی ہے ، درجنوں لوگوں نے اٹک کامرہ روڈ کئی گھنٹوں سے ٹائروں کو آگ لگا کر بلاک کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی امیدوار حلقہ پی پی 1 ملک حمید اکبر خان بھی کئی گھنٹوں سے مظاہرے میں موجود ہیںجبکہ رہنما تحریک انصاف ملک امین اسلم بھی چند لمحوں کیلئے آئے اور پھر ڈی پی او سے ملنے کا کہہ کر گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے احتجاج پر ڈی پی او عبادت نثار نے پولیس اہلکار عدنان کو معطل کر دیا تھانہ صدر اٹک میں تعینات کانسٹیبل عدنان پرفوجی عرفان کودریامیں دھکا دے کر مارنے کا الزام ہے ڈی پی او اٹک کے ترجمان نے بتایا کہ انکوائری رپورٹ آنے پر عدنان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی احتجاجی مظاہرین کے ساتھ ہمدردی ہے ضرور انصاف ملے گا انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔