Live Updates

چنیوٹ،ملی مسلم لیگ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے سلسلہ میں شہری صحافی، وکلا ، تاجر وں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام

جمعہ 1 جون 2018 22:54

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) ملی مسلم لیگ ضلع چنیوٹ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے سلسلہ میں سٹی مارکی اینڈ میرج ہال فیصل آباد روڈ پر معزز ین شہری صحافی، وکلا ، تاجر اور ملی مسلم لیگ عہدیداران کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں حافظ پروفیسر طلحہ سعید مرکزی رہنما جماعة الدعوة پاکستان نے خصوصی شرکت کی جبکہ صدر ملی مسلم لیگ حافظ محمد بنیامین عابد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنی چاہیں رمضان المبارک کا ماہ مسلمانوں کیلئے انتہائی مقدس مہینہ ہے اس موقع پر مرکزی رہنما جماعة الدعوة پاکستان حافظ طلحہ سعید نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے مسلمانوں کو آج یکجا ہونے کی اشد ضرورت ہے کفار مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے فلسطین کشمیر جلد ہی آزاد ہونے والے ہیں رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں ہمیں مستحقین افراد کی بھر پور کفالت کرنی چاہیے اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرے ایک دوسرے کے کام آئیں ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات