صدر ممنون حسین نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 9 اراکین کی منظوری دیدی

نئے ارکان کی تقرری سے کونسل مکمل ہوگئی

جمعہ 1 جون 2018 22:54

صدر ممنون حسین نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 9 اراکین کی منظوری دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 9 اراکین کی منظوری دیدی ہے ، نئے ارکان کی تقرری سے کونسل مکمل ہوگئی۔

(جاری ہے)

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق صدر مملکت کی طرف سے نوارکان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا نئے نوٹیفیکیشن میں دو سابق ججزرضا خان اور منظور گیلانی کو شامل کرلیا گیاہے جبکہ دیگر اراکین میں احمد جاوید شفیق پسروری افتخار نقوی ڈاکٹر فرخندہ ضیا ڈاکٹر عضیل سید انور اور حنیف جالندھری شامل ہیں۔۔۔اعجاز خان وقار)