(ن) لیگ کے دور حکومت میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن خسارے میں چلا گیا

سالانہ بنیاد پر کارپوریشن کے کاروبار میں 36 ارب روپے کمی ہوئی، دستاویز میں انکشاف

جمعہ جون 22:57

(ن) لیگ کے دور حکومت میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن خسارے میں چلا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) مسلم لیگ (ن)کے دورِ حکومت میں منافع بخش یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اربوں روپے خسارے میں چلا گیا۔ موصول دستاویز کے مطابق 5 سال میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن منافع سے خسارے میں چلا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دستاویز میں بتایا کہ کارپوریشن کا 2013 میں سالانہ بنیاد پر منافع ایک ارب 40 کروڑ روپے تھا لیکن اب ادارہ 4 ارب روپے کے خسارے میں چلاگیا ہے۔دستاویز کے مطابق سالانہ بنیاد پر کارپوریشن کے کاروبار میں 36 ارب روپے کمی ہوئی اور سیل 94 ارب روپے سے کم ہوکر 58 ارب روپے رہ گئی ہے۔دستاویز میں بیان کیا گیا ہے کہ اسٹیل ملز کے نقصانات 95 ارب سے بڑھ کر 195 ارب روپے ہو گئے ہیں کیونکہ اسٹیل ملز کی پیداوار 3 سال سے بند ہے جس کی وجہ سے اس کی پیداوار صفر ہے۔

متعلقہ عنوان :