سرگودھا،وزیر اعظم ڈائریکٹوز پر ناقص عملدرآمد پر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران سے وضاحت طلب

ڈپٹی کمشنر کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے

جمعہ 1 جون 2018 22:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء)وزیر اعظم ڈائریکٹوز پر ناقص عملدرآمد پر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران سے وضاحت طلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پبلک شکایات،مالی امداد، جہیز فنڈز، معذور افراد، قبضہ مافیا، مالکانہ حقوق سمیت مختلف نوعیت کی موصول ہونیوالی درخواست پر 96ڈائریکٹوز پر عملدرآمد مسلسل التواء کا شکار ہے قابل تشویش امر یہ ہے کہ ان میں سے 53ڈائریکٹوز 2014میں جاری کئے گئے جن کے جوابات دینا تک گوار ہ نہیں کئے گئے ،اسی طرح 32ڈائریکٹوز 2015اور 2016/17میں جاری ہونیوالے 11ڈائریکٹوز پر ابھی تک عملدرآمد کی شرح صفر ہے ،گزشتہ روز پارلیمنٹری افیئرز ونگ کی جانب سے تشویش کا اظہار کرنے پر گزشتہ روز صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو متذکرہ ڈائریکٹوز کی تفصیلات ارسال کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے سربراہان سے وضاحت طلب کرنے کے ساتھ ساتھ سو فیصد عملدرآمد جلد از جلد یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔