سرگودھا، ممکنہ سیلاب اور مون سون سیزن2018کے دوران متاثرین کیلئے علاج معالجہ سمیت ویکسی نیشن کیلئے میڈیکل کور پلان جاری

جمعہ جون 22:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) محکمہ صحت نے ممکنہ سیلاب اور مون سون سیزن2018کے دوران متاثرہ علاقوں میں علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے اورویکسی نیشن کیلئے میڈیکل کور پلان جاری کر دیا، جس کے مطابق 9موبائل ٹیمیں تشکیل دے کر ان کی خدمات ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے سپرد کر دی گئیں، اس ضمن میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے اور کسی بھی نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹیچنگ ہسپتال میں ساٹھ بیڈز اسی طرح تمام ہسپتالوں میں کم از کم دس بیڈز بھی مختص کئے گئے ہیں،جبکہ موبائل ٹیمیں سیلاب اور بارشوں سے ممکنہ طور پر متاثرہ علاقوں میں جا کر لوگوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن کی صورت میں نگرانی بھی کرینگی،جن کے سربراہان اور ممبران کی تفصیلات و رابطہ نمبرز بھی جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :