تاجکستان پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے،تاجک سفیر

مختلف شعبوں خاص طور پر سیاحت کے شعبے کو ترقی دے کر دونوں ملکوں کے درمیان سیاحتی روابط کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے، جو نو وشیر علی کا سیمینار سے خطاب

جمعہ جون 22:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) پاکستان میں تاجکستان کے سفیر جو نو وشیر علی نے کہا ہے کہ تاجکستان پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے مختلف شعبوں خاص طور پر سیاحت کے شعبے کو ترقی دے کر دونوں ملکوں کے درمیان سیاحتی روابط کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے الیکٹرانک ویزہ اجرا سے پاک تاجک سیاحت میں اضافہ ہو گا ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تاجکستان کے سفیر جو نو وشیر علی نے اسلام آباد میں سیاحت کے موضوع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ویزہ سہولت سے دونوں ملکوں کے سیاح اور ٹور آپریٹرز فائدہ اٹھا سکیں گے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے قائمقام صدر ناصر مرزا نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کی جائیں اس کے ساتھ ساتھ تجارتی وفود کے تبادلوں میں حکومتی سطح پر سہولیات دی جائیں پاکستان ٹورزام کے ایم ڈی چوہدری عبدلغفور خان نے کہا کہ تاجکستان کی سیاحتی صنعت میں پاکستان کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :