راولپنڈی، اراضی فراڈ کیس میںگرفتار پٹواری سمیت 3 ملزمان کو3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر بحوالہ اینٹی کرپشن

جمعہ 1 جون 2018 22:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج نے اراضی فراڈ کیس میںگرفتار پٹواری سمیت 3 ملزمان کو3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کی تحویل میں دے دیا، ملزمان پٹواری محمد الیاس ، فضل انعام صابر اور فضل ارشد کواینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مار کررشوت کی رقم برآمد کرتے ہوئے گرفتار کیا تھاگزشتہ روز ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جہاں فاضل جج نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کی تحویل میں دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :