راولپنڈی، مذہبی منافرت ،بارود برآمدگی، پولیس مقابلے سمیت دہشت گردی کے مقدمات میں 9گواہان کے بیان قلمبند

جمعہ 1 جون 2018 22:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے مذہبی منافرت ،بارود برآمدگی، پولیس مقابلے سمیت دہشت گردی کے مقدمات میں 9گواہان کے بیان قلمبند کرتے ہوئے مزید شہادتیں طلب کر لیں گزشتہ روزعدالت نے مذہبی منافرت کے مقدمہ میں ملزم لیاقت خان کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 4جون ،پولیس مقابلہ کیس میں ملزم شہزاد کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 11جون ،بارود برآمدگی کے مقدمات میں ملزم شمس الحیات کیخلاف6 گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 4 جون،ملزم عبدالکریم کیخلاف سماعت 5 جون تک ملتوی کردی ۔