راولپنڈی، کمیشن نہ دینے پر شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

جمعہ جون 22:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے کمیشن نہ دینے پر شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا، مقدمہ میں گرفتار ملزم ریاض حسین کی طرف سے یاسر سلطان ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، تھانہ صادق آباد پولیس نے گرفتار ملزم ریاض حسین کیخلاف بنیامین نامی شہری کو کمشن نہ دینے کی خاطر موت کے گھاٹ اتارنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا تھا گزشتہ روزعدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :