انسداد دہشت گردی خصو صی عدالتوں میں مذہبی منافرت ، بارود برآمدگی،قتل، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں قلمبند ، مزید گواہان طلب

جمعہ 1 جون 2018 22:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالتوں نے مذہبی منافرت ، بارود برآمدگی،قتل، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے مزید گواہان کو طلب کر لیاگزشتہ روزخصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے مذہبی منافرت کیس میں ملزم فضل الرحمان کیخلاف پانچ جون اور بارود برآمدگی کیس میں ملزم سمیع اللہ کیخلاف دو جون،پولیس مقابلہ کیسوں میں ملزم ریاض کیخلاف آٹھ جون ،سکینہ بی بی وغیرہ کیخلاف بائیس جون کو شہادت طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیے ،خصوصی عدالت کے جج عبدالرحیم نے پولیس مقابلہ کیس میں ملزم امجد علی کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 11 جون ،بارودی مواد برآمدگی کے مقدمات میں ملزم فرخ کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 13 جون ،کوثر علی کیخلاف سماعت 12 جون جبکہ ملزم نعمت اللہ کیخلاف 3 گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 12 جون تک ملتوی کردی ۔