راولپنڈی، قتل کے مقدمہ میں پولیس کی التوا چالان کی درخواست منظور

جمعہ 1 جون 2018 22:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے قتل کے مقدمہ میں پولیس کی التوا چالان کی درخواست منظور کرتے ہوئے دس دن میں چالان پیش کرنے کا حکم جاری کر دیاملزمان مقدر شاہ اور علی تاج کیخلاف تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا گزشتہ روز دوران سماعت پولیس نے چالان پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کرتے ہوئے التوا کی درخواست دی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے 11 جون تک کیس کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔