کوئٹہ شہر اور صوبے کے لاکھوں آبادی اور سیاسی جماعتوں کے موقف کو مکمل طور پر نظر ابداز کیا گیا،ایچ ڈی پی

جمعہ 1 جون 2018 23:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) ہزارہ ڈیمویٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے کوئٹہ شہر کے 8 حلقوں کی از سر نو حد بندیوں و حلقہ بندیوں کے احکامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے میں مخصوس سیاسی جماعت کے نقطہ نظر کو مدنظر رکھا گیا ہے جبکہ کوئٹہ شہر اور صوبے کے لاکھوں آبادی اور سیاسی جماعتوں کے موقف کو مکمل طور پر نظر ابداز کیا گیا ہے موجودہ حلقہ بندیوں میں الیکشن کمیشن کے کے قواعد و ضوابط اور قوانین کی مکمل پیروی کرتے ہوئے شہریوں کے جغرافیائی ،ثقافتی، قومی لسانی اشتراک پر عمل کرتے ہوئے حد بندیاں کی گئی تھی جو کوئٹہ کے تمام شہریوں کے حق نمائندگی کو تحفظ فراہم کر سکتی ہیں مگر بعض مخصوص مائنڈ کے حامل سیاسی جماعتوں کو عوام کے اتحاد اور برابری پسند نہیں آئی اور انھوں نے حلقہ بندیوں کے خلاف عدالے سے رجوع کیا ،بیان میں اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے حقیقی حق نمائندگی کوئٹہ کے شہریوں کے بنیادی شہری و آئینی حقوق کے تحفظ و دفاع میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جا یگی، پارٹی عدلیہ کے فیصلے عوام کو انصاف کی فراہمی اور برابری کا بنیاد پر شیریوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں تمام تر اائینی و قانونی راستہ اپنائیگی۔