بھارتی ریاست کیرالہ میں نیفا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی افراد 18 ہوگئی

جمعہ 1 جون 2018 23:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) بھارتی ریاست کیرالہ میں نیفا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی افراد 18 ہوگئی ،ْ دیگر اضلاع کے ہسپتالوں میں بھی مرض سے آگاہی کیلئے عارضی مراکز قائم کردیئے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست کیرالہ میں نیفا وائرس سے اب تک 18 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس کے باعث پورے بھارت میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

اب تک جن مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی اٴْن میں سے 70 فیصد مریض موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کے علاقے کوزی کوڑ میں ہوئیں۔ حکومت نے اس وباء پر قابو پانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔بھارتی حکومت کے مطابق نیفا وائرس سے ہلاکتوں کے چند واقعات رپورٹ ہوئے ہیں لیکن ابھی اس نے وباء کی شکل اختیار نہیں کی جیسا کہ بعض افراد کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ حکومت نے تمام تر ضروری حفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں مرض کی تشخیص اور علاج کے لیے ہر بڑے ہسپتال میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :