سعدیہ جبار پرڈوکشنزکے تحت ایک اور سحر انگیز ڈرامہ "گھمنڈ"کی تیاریاں جاری

جمعہ 1 جون 2018 23:01

کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) معروف پروڈیوسر سعدیہ جبار نے اپنی پروڈکشن ہاوس سعدیہ جبار پروڈکشنز کے تحت نئی ڈرامہ سیریل"گھمنڈ "کی تیاریاں شرو ع کردیں، اس ڈرامے کی ہدایات" میرے قاتل میرے دلدار -"سے شہرت پانے والے ڈائریکٹر عاصم علی نے دیں ہیں جبکہ ڈرامے کی کہانی بہترین کہانی نگار سائرہ رضا نے تحریر کی ہے۔

سعدیہ جبار کا شمار ان پروڈیوسرز میں ہوتا ہے جنکی وجہ شہرت ان کی کام میں مہارت کی وجہ سے ہوتی ہے، ان کی تخلیق میں محبت اور مزاح سے بھرپور فلم "بلوماہی" معروف ڈرامہ سیریل "میرا نام یوسف ہی"اور "خدا دیکھ رہاہی"شامل ہیں، خداداد صلاحیتوں کی مالک یہ خاتون ایک بار پھر بے پناہ صلاحیتوں کیساتھ معروف اداکار نعمان اعجا ز اور سنیتا مارشل کی مشہور زمانہ جوڑی کو ایک ساتھ لیکر ایک ایسے ڈرامے کی تیاری میں مصروف ہیں جو ددیکھنے والوں کو ٹی وی اسکرین کے سامنے سے ہٹنے اور اپنے سحر سے نکلنے نہیں دیگا۔

(جاری ہے)

شائقین ایک بار پھرلمبے عرصے کے بعد اس جوڑی کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔ڈرامے کی کہانی ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو کہ ایک امیر کاروباری باپ کی بیٹی ہے، اور وہ سمجھتی ہے کہ وہ دولت سے دنیا کی ہر چیز خرید سکتی ہے، کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ وہ دولت کے نشے میں کس طرح اپنے عزیز ترین لے پالک بچے کی زندگی اپنی دکھوکہ دہی کی فطرت سے تباہ و برباد کردیتی ہے۔

ڈرامے کی کہانی اس گھمنڈی عورت کے گرد گھوم رہی ہے جس نے طاقت کے نشے میں اپنے شوہر کو بھی اپنی مرضی کا پابند بنارکھا ہے، ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ اس کی گھمنڈی فطرت کے بدولت کس طرح اس کے اطراف رشتے زیریلے ہوچکے ہیں۔ ڈرامے میں اس بات کو مرکز نگاہ رکھا گیا ہے کہ پیسہ آپ کی زندگی میں وقتی طور کی خوشیاں اور یادگار لمحات تو پیدا کرسکتا ہے، مگر اس سے زندگی کا دورس مزہ حاصل نہیں کیا جاسکتا ، بلکہ آپ کی فیملی میں موجود پیار محبت، اور آپ سے جڑے لوگ کی سچائی اور خلوص ہی آپ کو ایک کامیاب زندگی کی جانب لیکر جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :