نواز شریف کا سب سے بڑا جرم اپنے آپ کو کبھی پورے پاکستان کا وزیراعظم نہ سمجھنا ہے،نفیسہ شاہ

نواز شریف نوجوانوں کے بھی مجرم ہیں انہوں نے اپنے دور اقتدار میں نوجوانوں کو روزگار نہیں دیا،سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی

جمعہ جون 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ انہوں نے اپنے آپ کو کبھی پورے پاکستان کا وزیراعظم نہیں سمجھا۔ ہر وہ کام کیا جس میں کرپشن اور کمیشن ہو۔ سابق وزیراعظم کی فیصل آباد میں تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ نواز شریف 80پیشیاں بھگتنے کی بات تو کرتے ہیں لیکن لندن فلیٹس کا حساب دینے سے بھاگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نوجوانوں کے بھی مجرم ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں نوجوانوں کو روزگار نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لوگ آلودہ پانی پی رہے ہیں جس کی وجہ سے ہیپاٹائیٹس جیسا مرض پھیل چکا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف اور اس کے بھائی نے صاف پانی کی آڑ میں کرپشن کی جس کی وجہ سے عوام پینے کے صاف پانی سے محروم رہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے دونوں بھائی جھوٹ بول رہے ہیں۔

ان کے بولے ہوئے جھوٹ کا چند ہی دنوں میں بھانڈا پھوٹ جائے گا۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ غریبوں کو رہنے کے لئے گھر دینے کا دعوی بھی کھوکھلا ہے۔ انہوں نے پچھلی حکومت میں یہ وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو اندر سے لوٹتے ہیں اور پیسہ ملک سے باہر ان کے اکانٹ میں چلا جاتا ہے۔۔۔۔۔طارق ورک