راولپنڈی ، پانی کی شدید قلت ، شری بلبلااٹھے

شدید گرمی اور رمضان کے دوران پانی کی عدم دستیابی کے باعث شہری عاجز آگئے ، پرائیویٹ ٹینکروں کی چاندنی

جمعہ 1 جون 2018 23:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) شہربھر میں پانی کی شدید قلت کے باعث شری بلبلااٹھے شدید گرمی اور رمضان کے دوران پانی کی عدم دستیابی کے باعث شہری عاجز آگئے ہیں پانی کی قلت کے باعث پرائیویٹ ٹینکروں کی چاندنی ہو گئی ہے اور ٹینکر مافیا نے ٹینکر کے پیسے بھی بڑھا دیے گئے ہیں جبکہ پینے کے صاف پانی کے لیے شہر ی دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہو گئے ہیں شدید گرمی رمضان کے دوران پانی کی شدید قلت کے باعث محلہ چوہدری حکم دار یونین کونسل 31کے شہری سراپا احتجاج بن کر روال روڈ پر نکل آئے مظاہر ین نے حکومت اور واسا کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور واسا کو خبردار کرتے ہوئے مظاہر ین نے کہا کہ سپلائی بجال نہ کی گئی تو مری روڈ سمیت واسا کے دفتر کا گھرائوں کریں گئے

متعلقہ عنوان :