سکھر،پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 4 مفرور ملزمان گرفتار

جمعہ 1 جون 2018 23:21

سکھر۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 4 مفرور ملزمان گرفتار جبکہ 12 سے زائد مشتبہ افراد زیرحراست تفتیش جاری، پولیس ترجمان کیمطابق ایئرپورٹ پولیس کی سٹی پوائنٹ کے قریب کاروائی دومطلوب اشتہاری ملزمان محمد یاسین جتوئی اور پیارو خان جتوئی گرفتار کر لیے گئے جو قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ملزم تھے، سانگی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک روپوش ملزم انور جتوئی کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزم مقدمہ میں مطلوب تھا ،تماچانی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے روپوش عبدالقادر میرانی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ علاوہ ازیں پولیس نے مختلف علاقوًں میں ناکہ بندی کے دوران 12 مشتبہ افراد کو زیر حراست لیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :