سکھر پولیس کی کاروائی، منشیات ڈیلر گرفتار

جمعہ 1 جون 2018 23:21

سکھر۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی ہدایت پر سماجی برائیوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، جاری کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق ایس ایچ او A سیکشن نسیم بھٹو نے اے سیکشن کی حدود ملٹری روڈ پرکاروائی کے دوران ایک منشیات ڈیلر کوگرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس و افیوم برامد کر لی اور مقدمہ درج کر لیا، ملزم راحیل راجپوت کے قبضہ 8 ہزار گرام سے زائد چرس اور افیوم برامد کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :