سکھرمیونسپل کارپوریشن کا مالی سال 2018-19 کا بجٹ جمعرات 7 جون کو پیش کیا جائیگا

جمعہ 1 جون 2018 23:21

سکھر۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) سکھرمیونسپل کارپوریشن کا مالی سال 2018-19 کا بجٹ جمعرات 7 جون کو پیش کیا جائیگا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجلاس میئرسکھربیرسٹرارسلان اسلام شیخ کی صدارت میں بروزجمعرات 7 جون کو ہوگا جس میں مالی سال 2018-19 کا میزاینہ پیش کیاجائے گا،دریں اثناء جمعہ کوہونے والے اجلاس میں اکائونٹس آ فیسر محمد یونس ملک نے بجٹ کا ابتدائی تخمینہ پیش کیا جس میں آ مدنی ایک ارب 45 کروڑ 8 لاکھ 46 ہزار 312 روپے ، سرمایہ ایک ارب 72 کروڑروپے ، گرانٹ ان ایڈ ایک ارب روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے کل میزاینہ 2 ارب 63 کروڑ 18 لاکھ 68 ہزار 312 روپے ہے ، بجٹ منتخب ہونے والی فنانس کمیٹی کے سپرد کیاجائے گا جوبجٹ تجاویز پرغور کرکے اپنی سفارشات میئرسکھر کو پیش کرے گی بجٹ اجلاس 7 جون کوہوگا۔

متعلقہ عنوان :