بلوچستان اسمبلی میں میڈیا رپورٹر کی آسامی کیلئے تحریی امتحان میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان

جمعہ جون 23:32

کوئٹہ۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ایک پریس ریلیز کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی میں میڈیا رپورٹر ( بی ۔

(جاری ہے)

17) کی آسامی کیلئے کمیشن ہذا کے تحت 9اپریل 2018 کو منعقد ہونے والے تحریری امتحان میں عبدالمجید ولد حاجی عبدالخالق ، امان اللہ کاکڑ ولد اللہ داد کاکڑ ، عمران کمال ولد مصطفی کمال اور ستارہ گل بنت عبدالنبی کامیاب قرار پائے ہیں ۔ کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تصدیق شدہ دستاویزات ایک ہفتہ کے اندر اندر کمیشن ہذا کے ریکروٹمنٹ برانچ میں جمع کروائیں ۔ کامیاب امید واروں کے انٹر ویوز کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔