نابینا افراد ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ، ان کیلئے ہر محاذ پر آواز اٹھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنرقائم لاشاری

جمعہ 1 جون 2018 23:32

کوئٹہ۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری اور ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان نے کہا کہ نابینا افراد ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور معاشرے کے اصل اور خاص لوگ ہیں ان کیلئے ہر محاذ پر آواز اٹھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے الحمداللہ ہم ایک ایسی سوسائٹی میں رہتے ہیں جہاں متوسط طبقے کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں غربا، و مساکین کی مالی خدمت کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے وہ نابینا افراد میں راشن اور نقدی رقم تقسیم کرنیکی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ نابینا افراد ہم میں سے ہیں انہیں اپنے جسم کا حصہ سمجھتے ہوئے انکو درپیش مسائل کا خاتمہ ہی ہماری اولین ترجیح ہے نابینا اور معذور افراد ہمارے دلوں میں رہتے ہیں انہیں ہم سے وابستہ تمام امیدوں کو پایہ تکیمل تک پہنچاکر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ نابینا افراد کی داد رسی اوریکجا اٹھنے بیٹھنے کیلئے سرکاری ہیڈ کوارٹر فراہم کیا جائیگاآخر میں ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے نابینا افراد میں فرداً فرداً ہزاروں روپے جبکہ ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان نے پچاس ہزار روپے نقد دئیے۔

متعلقہ عنوان :