راولپنڈی،تھانہ سول لائن پولیس نے 87لاکھ روپے کے فراڈ میں مطلوب ملزم کو3ماہ بعد گرفتار کرلیا

جمعہ 1 جون 2018 23:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) تھانہ سول لائن پولیس نے 87لاکھ روپے کے فراڈ میں مطلوب ملزم کو3ماہ بعد گرفتار کر لیا ہیفرد محمود سکنہ گلی نمبر2غازی آباد ڈھوک سیداں نے رواں سال 20فروری کوسول لائن پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ مسماة سبینہ کوثر کی جانب سے مقدمہ نمبر1079/17 کی پیروی کر رہا تھا جس میں ملزمان ارشد حسین ، اصغر حسین ، صفدر حسین کے ذم،ہ97لاکھ روپے کی رقم واجب الدا تھی اس مقدمی میں تینوں ملزمان نے عبوری ضمانتیں کرا رکھی تھیں جس کے بعد انہوںنے 10لاکھ روپے نقد واپس کئے اور باقی ماندہ87لاکھ روپے کی ادائیگی کے لئی3چیک دیئے جس پر عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کر دی تھیں لیکن بعد ازاں اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کے باعث تینوں چیک ڈس آنر ہو گئے جبکہ ملزمان روپوش تھے تاہم گزشتہ روز پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :