سام سنگ نے اپنے جدید ترین گلیکسی سمارٹ فونز پاکستان میں جاری کر دیئے

ہفتہ جون 00:20

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) سام سنگ پاکستان نے اپنے جدید ترین گلیکسی سمارٹ فونز پاکستان میں جاری کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں جمعہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سام سنگ نے اپنے جدید ترین گلیکسی سمارٹ فونز کا اجراء کیا۔

(جاری ہے)

ان سمارٹ فونز میں گلیکسی J6، J4، A6 اور A6 پلس شامل ہیں جن میں سپر ایمولڈ سکرین دی گئی ہے اور یہ فون منفرد خصوصیات سے بھرپور ہیں۔

گلیکسی جے 6 ڈیوائس کناروں تک حقیقی طور پر شاندار تصاویر کو نمایاں کرتا ہے۔ اس موقع پر سام سنگ پاکستان کے صدر وائے جے کم نے کہا کہ گلیکسی کے سمارٹ فونز موجودہ دور کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔ یہ سمارٹ فون سام سنگ کی سپر ایمولڈ ڈسپلے کے ساتھ غیر معمولی نظارے کے تجربہ کیلئے معیار مرتب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :