محکمہ موسمیات کی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیشگوئی، آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے

پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ،اندرون سندھ، جنوبی و وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 2 جون 2018 09:20

محکمہ موسمیات کی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیشگوئی، آئندہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) محکمہ موسمیات نے پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے، آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ، جنوبی و وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا تاہم بونجی میں دوملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔