ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 2 جون 2018 09:40

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ سپلائی میں اضافہ اور چین کی جانب سے طلب میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے نومبر کے لیے سودے 1.5 ین کم ہوکر 189.4 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 25 یوان کمی کے ساتھ 11680 یوان فی ٹن طے پائے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جون کے لیے سودے 0.1 امریکی سینٹ کم ہوکر 141.7 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔

متعلقہ عنوان :