انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں چینی اور کافی کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 2 جون 2018 09:40

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں چینی اور کافی کے نرخوں میں کمی
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں چینی اور کافی کے نرخوں میں کمی ہوئی۔ایکسچینج میں خام چینی کے جولائی کے لیے سودے 0.27 سینٹ (2.1 فیصد) کمی کے ساتھ 12.52 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔سفید چینی کے اگست کے لیے سودے 1.60 ڈالر (0.5 فیصد) کم ہوکر 353 ڈالر فی ٹن رہے۔

(جاری ہے)

اربیکا کافی کے جولائی کے لیے سودے 0.95 سینٹ (0.8 فیصد) گر کر 1.2275 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔روبسٹا کافی کے جولائی کے لیے سودے 2 ڈالر (0.1 فیصد) کم ہوکر 1750 ڈالر فی ٹن طے پائے۔کوکوا کے نیویارک کے لیے جولائی کے سودے 4 ڈالر (0.2 فیصد) بڑھ کر 2458 ڈالر فی ٹن طے پائے۔کوکوا کے لندن کے لیے جولائی کے سودے 13 پائونڈ سٹرلنگ (0.7 فیصد) کمی کے ساتھ 1760 پائونڈ سٹرلنگ فی ٹن طے پائے۔

متعلقہ عنوان :