اٹلی،نئے وزیراعظم آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے

ہفتہ 2 جون 2018 09:40

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) اٹلی میں نئی حکومت کے قیام کے سلسلے میں اقتصادیات کے پروفیسر جٴْوزیپے کونٹے نے منصب وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق نئے وزیراعظم سے حلف اطالوی صدر سیرجو ماٹاریلا نے لیا۔ جس کے بعد مغربی یورپ میں پہلی عوامیت پسند حکومت قائم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

نئی اطالوی مخلوط حکومت اسٹیبلشمنٹ مخالف فائیو اسٹار موومنٹ اور قوم پرست سیاسی جماعت لیگ کے تعاون سے قائم ہوئی ہے۔

اطالوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم آئندہ ہفتے کے دوران پیر یا منگل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔ کونٹے کے ساتھ 18 وزراء نے بھی حلف اٹھایا۔ ان ڈیڑھ درجن وزراء میں 5خواتین شامل ہیں۔ نئی حکومت کی تشکیل سے اٹلی کے بازار حصص میں تیزی دیکھی گئی۔