اردن، عوامی احتجاج کے بعد ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پرعملدرآمد روک دیا گیا

ہفتہ 2 جون 2018 09:40

اردن، عوامی احتجاج کے بعد ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پرعملدرآمد ..
عمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں ساڑھے پانچ فیصد اور بجلی کے نرخوں میں 19 فیصد اضافے پر عملدرآمد یکم جون سے شروع ہونا تھا تاہم گزشتہ شب دارالحکومت عمان اور ملک کے کئی دیگر بڑے شہروں میں عوامی احتجاج کے بعد اردنی بادشاہ نے اس پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

ساڑھے نو ملین آبادی والے ملک اردن کو بے روزگاری اور غربت کی بلند شرح جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ افراط زر کے سبب حالیہ دنوں میں عوامی بے چینی میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ اردنی حکومت نے ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دو برس قبل عالمی مالیاتی فنڈ سے لیے گئے قرض کی شرائط کے تحت کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :