یورپی یونین اور چین اقتصادی تعاون کو فروغ دیں گے،فیڈریکا موگرینی

ہفتہ 2 جون 2018 09:40

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) امریکا کی جانب سے سٹیل اور یلومینیم کی درآمدات پر اضافی محصولات کے تناظر میں یورپی یونین اور چین نے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگرینی نے کہا کہ یہ بے یقینی اور جغرافیائی سیاست میں تناؤ کا وقت ہے اور ایسے میں یورپی یونین اور چین کے مابین باہمی تعاون کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ موگرینی نے یہ بیان برسلز میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ملاقات کے بعد دیا۔ اس موقع پر وانگ یی نے بھی کہا کہ وہ امید کرتے ہیں امریکا کے ساتھ پیدا ہونے والے تجارتی تنازعے کا کوئی حل نکل سکے۔

متعلقہ عنوان :