جرمنی، باویریا کی سرکاری عمارات پر صلیب لگانے کا عمل شروع

ہفتہ 2 جون 2018 09:40

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) جرمن صوبے باویریا کی متعدد سرکاری عمارتوں کے مرکزی دروازوں کے اوپر صلیب کا نشان لگانے کے فیصلے پر عملدرآمد ہو گیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جرمنی کے بعض سیاسی، مذہبی اور سماجی حلقے اس فیصلے کو متنازعہ قرار دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

باویریا کے قدامت پسند وزیراعلیٰ مارکوٴْس زوئڈر نے رواں برس اپریل میں کہا تھا کہ صلیب باویریا کی شناخت کا نشان ہے اور یہاں کے باشندوں کی زندگیوں اور معاشرت کا حصہ ہے۔

اٴْن کی اس تجویز پر مختلف سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات نے اعتراضات بھی اٹھائے ہیں۔اعتراض کرنے والوں کا کہنا ہے کہ زوئڈر ایک مذہبی نشان کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اس متنازعہ اقدام سے زوئڈر ریاستی انتخابات میں مذہبی نشانات کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ووٹرز کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :