جرمن چڑیا گھر سے بھاگنے والے شیر اور چیتے واپس پنجروں میں

ہفتہ 2 جون 2018 09:40

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) جرمنی میں حکام کا کہنا ہے کہ لکسمبرگ کے ساتھ بارڈر کے قریب واقع ایک چڑیا گھر سے بھاگنے والے پانچ خطرناک جانور واپس ان کے پنجروں میں بند کر دیئے گئے ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ان ’مفرور‘ جانوروں میں سے دو شیر تھے، دو چیتے اور ایک جیگوار۔

(جاری ہے)

جرمنی کے مغربی شہر لوئنے برگ میں ’آئفل چڑیا گھر‘ سے یہ جانور سیلاب اور طوفان کے بعد ایک حفاظتی باڑ کے گر جانے کے نتیجے میں فرار ہوئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر سے فرار ہو جانے والے ایک ریچھ کو مجبورا گولی مار دینا پڑی۔مقامی میڈیا کے مطابق باقی جانوروں کو ڈھونڈنے کے لیے ڈرونز کی مدد لی گئی، جو اس چڑیا گھر کے احاطے ہی میں موجود تھے۔ ان خطرناک جانوروں کی تلاش شروع کرنے سے قبل حکام نے علاقے کے رہائشیوں کو اپنے گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کے لیے بھی کہہ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :