فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران مجموعی طورپر 32 کھرب 74 ارب روپے سے زائد کے عبوری محاصل جمع کئے

ہفتہ 2 جون 2018 10:20

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے گیارہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران مجموعی طورپر 32 کھرب 74 ارب روپے سے زائد کے عبوری محاصل جمع کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ وصولی کی شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 15 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بورڈ نے پہلے گیارہ ماہ کے دوران100 ارب روپے سے زائد کے ریفنڈ ز بھی جاری کئے ہیں جبکہ گزشتہ پورے مالی سال کے دوران 54 ارب روپے کے ریفنڈ ز جاری کئے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران ٹیکس وصولی کے رجحان میں اضافہ ایف بی آر کے محصولات کے نظرثانی شدہ سالانہ ہدف کے حصول کا عکاس ہے۔