غیر سرکاری اور غیر منافع بخش تنظیم اخوت فائونڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ بلاسود قرضوں کا حجم 14.5 ارب روپے سے تجاوز

ہفتہ جون 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) غیر سرکاری اور غیر منافع بخش تنظیم اخوت فائونڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ بلاسود قرضوں کا حجم 14.5 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے جس سے 26 لاکھ سے زائد صارفین مستفید ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اخوت فائونڈیشن کے بانی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فائونڈیشن 90 ڈونرز کے فراہم کردہ عطیات اور 7 ہزار سے زائدرضاکاروں کی مدد سے معاشرے کے غریب طبقات کے معاشی استحکام کیلئے بلا سود قرضے فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کیا کی اخوت کے فراہم کردہ قرضوں کی واپسی کی شرح 99.9 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخوت کے 789 دفاتر ملک بھر میں خدمات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :