ایران، سٹیل کی پیداوار میں 28 فیصد اضافہ

ہفتہ 2 جون 2018 10:20

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) رواں سال کے چار مہینوں کے دوران ایران میں خام سٹیل کی پیداوار میں 81 لاکھ ٹن سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.6 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

عالمی سٹیل ایسوسی ایشن نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اپریل کے مہینے تک ایران میں خام سٹیل کی پیداوار کی شرح 8 ملین 127 ہزار ٹن تک پہنچ گئی جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، رواں سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران بالترتیب چین 288 ملین 969 ہزار ٹن،بھارت 35 ملین381 ہزار ٹن، جاپان 35 ملین 129 ہزار ٹن، روس 23 ملین 797 ہزار ٹن اور جنوبی کوریا 23 ملین 696 ہزار ٹن سٹیل کی پیداوار کے ساتھ دنیا کے 5 بڑے سٹیل پیداوار والے ممالک میں سے ہیں۔

متعلقہ عنوان :