2025 ء تک 1 ملین الیکٹرک کاروں کی فروخت کا ہدف حاصل کرلیں گے،وولکس ویگن

ہفتہ 2 جون 2018 11:10

2025 ء تک 1 ملین الیکٹرک کاروں کی فروخت کا ہدف حاصل کرلیں گے،وولکس ویگن
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) جرمنی کی موٹر ساز کمپنی ’’ وولکس ویگن ‘‘ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ وہ 2025 ء تک سالانہ 1 ملین الیکٹرک کاروں کی فروخت کے ہدف کو باآسانی حاصل کرلے گی جس کی وجہ چین اور یورپی ملکوں کی جانب سے طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار کرسٹائن سینگر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کی الیکٹرک کاروں کی طلب میں چین اور یورپ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، بالخصوص چین جہاں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے مہم بہت ہی تیزی سے جاری ہے جس کے باعث الیکٹرک کاروں کی طلب بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی نے اپنی الیکٹرک کاروں کی فروخت کا ہدف 2025 ء تک سالانہ 1 ملین گاڑیوں کی فروخت رکھا ہے جسے توقع ہے کہ مقررہ وقت سے پہلے حاصل کرلیا جائے گا۔یاد رہے کہ وولکس ویگن نے اپنی الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار میں اس وقت تیزی لائی ہے جب اس کی حریف امریکی کمپنی ’’ ٹیسلا ‘‘ نے اپنا نیا ماڈل سامنے لانے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :