بھارتی آئل ریفائنری کی ایران سے 1 ملین بیرل اضافی تیل کی درخواست

ہفتہ 2 جون 2018 11:10

بھارتی آئل ریفائنری کی ایران سے 1 ملین بیرل اضافی تیل کی درخواست
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) بھارت کی قومی آئل ریفائنری نے ایران پر پابندی کے خدشات کے باوجود اس سے 1 ملین بیرل اضافی تیل کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ نے تیل کی صنعت سے تعلق رکھنے والے دو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارت پٹرولیم کارپوریشن نے ایران کی نیشنل ’’ایرنین آئل کمپنی سے درخواست کی ہے کہ اسے جون کے دوران اضافی 1 ملین بیرل خام تیل فراہم کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران پر نومبر میں نئی امریکی پابندیوں کا نفاذ متوقع ہے جس سے پہلے بھارت زیادہ سے زیادہ تیل درآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :