امیتابھ بچن، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’براہمسترا ‘‘ کے نئے شیڈول کی عکسبندی کے لئے تیاریاں شروع

ہفتہ 2 جون 2018 11:10

امیتابھ بچن، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’براہمسترا ‘‘ کے نئے ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے فلم ’’براہمسترا ‘‘ کے نئے شیڈول کی عکسبندی کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشنز نے فلم کے سیٹ پر بنائی گئی تصویر ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں اداکار امیتابھ بچن، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ہدایتکار ایان مکھرجی کے ساتھ نئے شیڈول کی عکسبندی کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔ فلم میں اداکارہ مونی رائے بھی شامل ہیں۔